Saturday, 31 December 2016

کراچی کے شہریوں کو ساحل پر جانے کی اجازت





کراچی کے شہریوں کو ساحل پر جانے کی اجازت دے دی گئی،کراچی پولیس نے کنٹینر ہٹادیے، جس کے بعد شہری نئے سال کو ساحل پر خوش آمدید کہہ سکیں گے۔
پولیس چیف مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کسی کو ہوائی فائرنگ نہیں کرنے دیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلڑ باز،باز آجائیں،بغیر سائیلنسر موٹرسائیکل چلانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے نہ مانے تو سال کی پہلی رات حوالات میں گزرے گی۔
کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کاکہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ روکنے کےلیے حکمت عملی بنائی گئی ہے، سڑکوں پر کسی کو فائرنگ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے ’جیونیوز‘ کے توسط سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور گھروں سے ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوانوں کو روکیں۔
مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے،چھتوں اور بالکونیوں سے فائرنگ روکنا مشکل ہے، تاہم مشکلات کے باوجود ہوائی فائرنگ روکیں گے، والدین بھی ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب کراچی کے ساحل سی ویو اور پورٹ گرینڈ پر نئے سال کی آمد کے موقع پر ہلے گلے کی تیاری مکمل ہے۔

No comments:

Post a Comment