Wednesday, 24 October 2018

People want self-driving cars to prioritize young lives over the elderly



Today, MIT released the results of a global survey on the moral and ethical decisions that autonomous vehicles should be programmed to make. The survey reveals that general preferences include prioritizing human lives over animals, younger and healthier people over the elderly and saving more lives over fewer lives. People also preferred to spare bystanders (who were obeying the law) over jaywalkers.

The study is unique because of its sheer scale; over 2 million people from 200+ countries participated in the survey. It presented variations the "Trolley Problem," a classic ethical dilemma that asks participants to choose who to save in the event that an out-of-control trolley is endangering people. When it comes to autonomous vehicles, the software may have to prioritize whether to swerve into a group of people to avoid a head-on collision or decide whether to save its own passengers at the expense of lives in another vehicle.

While the survey results revealed general preferences, there were variations and trends based on where respondents were from. "The main preferences were to some degree universally agreed upon," lead author Edmond Awad, a postdoc at MIT, said in a release. "But the degree to which they agree with this or not varies among different groups or countries." An example is that in "eastern" countries, including many in Asia, respondents were not in favor of prioritizing young lives over the elderly.

The full results of the study will be published in the journal Nature. It will be interesting to see if autonomous vehicle programmers take results into account when determining the ethical and moral preferences of the vehicles they are working on.

Friday, 13 January 2017

کسی اداکار کا باکس آفس پر سلمان خان سے مقابلہ نہیں، شاہ رخ



بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ باکس آفس پر سلمان خان سے مقابلہ نہیں کرسکتا بلکہ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار سلمان سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔
بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کواداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سلمان خان بھی متعدد بار کنگ خان سے باکس آفس پر مقابلے میں اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں لیکن اب پہلی بار شاہ رخ خان نے باکس آفس پر مقابلے میں شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔
شاہ رخ خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا آج کچھ اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں جس کی وہ اہل ہیں۔ شاہ رخ خان کا سلمان سے باکس آفس پر مقابلے کے سوال پرکہنا تھا کہ باکس آفس پر سلمان خان سے مقابلہ نہیں کرسکتا بلکہ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار سلمان سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ سے باکس آفس پر مقابلے کے باعث اپنی فلم’’رئیس‘‘ کی تاریخ 6 جولائی سے بڑھا کر 25جنوری رکھی تھی۔

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کی کاسٹ سے پیرس جیکسن ناخوش



آنجہانی گلوکار اور موسیقارمائیکل جیکسن کا کردار جوزف فینین کے ادا کرنے پر پیرس جیکسن نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے، یہ اظہار انہوں نے فلم کے دنیا بھر میں جاری ہونے والے پہلے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد کیا ۔
پیرس نے اپنے غصہ کا اظہار مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیا۔فلم کی کہانی کا مرکزی خیال 2001میں نائن الیون کے دہشتگردی کے واقعات کے بعد پروازوں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے مائیکل جیکسن کےسینئر ہولی وڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر اور مارلن برانڈو کے ساتھ مبینہ روڈ ٹرپ پر مبنی ہے۔
جب ان سو پوچھا گیا کہ انہوں نے فلم کے ٹریلر سے کیا سیکھا تو پیرس جیکسن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں فلم کی کاسٹ سے ناخوش ہوں، یقین ہے کہ اور بہت سے لوگ بھی میرے ہم خیال ہونگے، اور اسے دیکھ کر میں تو قے کرنا چاہتی ہوں۔اس میں نہ صرف میرے والد بلکہ میری گاڈ مدر الزبتھ کی بھی توہین کی گئی ہے۔
پیرس نے مزید کہا کہ جوزف کو بطور کنگ آف پاپ کاسٹ کرنا قابل شرم ہے اور اس سے لیجنڈری آرٹسٹ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔پیرس جیکسن کے کزن تاج جیکسن نے بھی ایسے ہی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

عامر خان باکس آفس کے پہلوان بن گئے


فلم ’’دنگل ‘‘نے نئے ریکارڈ ز قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں 681کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’دنگل ‘‘باکس آفس پر دنگل جیتتے ہوئے بھارت میں495 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔
فلم دنگل دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تین سو کروڑکلب میں شامل ہوگئی تھی ، دنیا بھر میں اس فلم نے ابتک 681کروڑ روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
اس فلم کی کہانی بھارت کے معروف ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دو بیٹیوں کو دنیا کے منجھے ہوئے پہلوانوں کے روپ میں دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ فلم عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے پروڈیوس کی ہے۔

ماہرہ اور شاہ رخ کی فلم’’رئیس‘‘کانیا پرومو جاری



پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اورشاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم '’’رئیس ‘‘کا نیا پرومو جاری کردیاجس میں نواز الدین صدیقی نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم میں ماہرہ خان پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی مرکزی کردار میں شامل ہیں۔
راہل ڈھولاکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی عبد الطیف نامی ڈان کے زندگی پر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ،ماہرہ اور نوازالدین صدیقی کے علاوہ محمد ذیشان ایوب،روپندر نگرا،آریا بابر،گووندنمدیو اور انیل منگے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے یہ فلم رواں سال25جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

عامر خان کی فلموں نے 15 برس میں3200 کروڑ کمائے



بالی وڈ اداکار عامر خان فلم میں کامیابی کی ضمانت ہیں، بالی وڈ میں نت نئے ریکارڈ، اچھوتے پن، کامیابی، کمالات اور فلمی کمائی کے لیے ان کا نام ہی کافی ہے۔
ان کی ہر فلم نیا ریکارڈ بناتی ہے اوران کی ہر نئی فلم اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ دیتی ہے، 15سال میں عامر خان کی فلموں نے 32سو کروڑ روپے کمائے۔
2008ءمیں عامر خان کی فلم ’گجنی‘ ہی تھی ،جس نے بھارت بھر میں 180 کروڑ روپے کماکر، سو کروڑ یا زائد کی کمائی کا ٹرینڈ شروع کیا اور بالی وڈ میں سوکروڑ کلب کی بنیاد ڈالی ،پھر 2009ء میں فلم ’تھری ایڈیٹ‘ نے دنیا بھر سے 405کروڑ کمائے ۔

سو کروڑ، دو سو کروڑ اور تین سو کروڑ کے آکڑے کو پہلی بار چھونے والے عامر خان ہی تھے، جس کے بعد 4 سو کروڑ کی طرف بھی انہی کے قدم گامزن تھے۔

2014ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’پی کے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر سے 792کروڑ کمائے۔
ان کی فلم ’لگان‘ 2001ء میں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی اور اس نے 8نیشنل فلم ایوارڈ جیتے۔

فلموں میں نمایاں اداکاری پر عامر خان کو 2003ءمیں پدما شری ایوارڈ اور 2002ءمیں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

سعید الزمان صدیقی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین


گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک نیوی کے دستے نے سلامی دی۔
قبل ازیں سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنرہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، میئرکراچی وسیم اختر،وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ، سینیٹر نہال ہاشمی، سلیم ضیاءعارف علوی ، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ودیگر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔
انہوںنے 11 نومبر 2016 کو حلف اٹھایا تھا اور 11جنوری 2017کو ان کا انتقال ہوا۔
وہ دو ماہ گورنر کے عہدے پر فائز رہے تاہم حلف اٹھانے کے بعد وہ بیشتر علیل رہے ۔اس دوران وہ اسپتال میں بھی کئی روز داخل رہے۔

سینیٹ کی نشاندہی پر سندھ کے نصاب میں تبدیلی کی گئی،رضا ربانی



چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان کو خوشخبری دی کہ سینیٹ کی نشاندہی پر سندھ کے نصاب میں تبدیلی کرکے آمریت کی بجائے جمہوریت کے فوائد شامل کر دئیے گئے ہیں ۔
چیئرمین سینیٹ نے ایوان کو بتایا کہ ہماری جانب سے نصاب سے متعلق نوٹس لئے جانے پر ایکشن ہوا ہے۔سینیٹ نے نشاندہی کرائی تھی کہ سندھ کے نصاب میں جمہوریت کی نفی کی جا رہی ہے۔ نصاب میں آمریت کے فوائد لکھے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حامد میر نے اپنے پروگرام میں یہ مسئلہ نشر کیا تھا ۔ کل حامد میر کو وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے نصاب میں تبدیلی کر دی ہے ۔
رضا ربانی نے مزید بتایا کہ یہ جمہوری اقدار کی طرف ایک مثبت قدم ہے ۔ ایوان میں اراکین نے ڈیسک بجا کر اقدامات کو سراہا۔

طیبہ کیس: او ایس ڈی بنائےگئے جج کے خلاف مزیدانکوائری کا فیصلہ


جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کےکیس میں پیش رفت ہوئی ہے ، او ایس ڈی بنائےگئےایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کے خلاف ایک اورانکوائری کا فیصلہ کرلیا گیا۔انکوائری ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہوگی ۔
رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ بھی ایڈیشنل سیشن جج کےخلاف انکوائری کرچکےہیں ۔
سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی ۔
اسلام آبادہائی کورٹ کےچیف جسٹس نےرجسٹرارہائی کورٹ کوانکوائری افسرمقررکیاتھا۔
ادھراسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر پر تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ نے سویٹ ہوم میں پڑھائی شروع کردی۔
اس نے یونیفارم پہن کر ڈرائنگ کی کلاس میں شرکت کی اور کاپی میں رنگ بھرے۔

وزیر داخلہ کے بیان کے بعد ایک اور شخص کو اٹھا لیا گیا، فرحت بابر








پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے لاپتہ افراد کے معاملے پر بیان کے 36 گھنٹے بعد ایک اورشخص کو اٹھا کرحکومت اور پارلیمنٹ کوواضح پیغام دیا گیا ہے ۔
گزشتہ ایک ہفتے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے معاملے پر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کچھ روزپہلے سینیٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ لوگوں کو لاپتہ نہیں کیا جائے گا لیکن وزیر داخلہ کے بیان کے چھتیس گھنٹے بعد ایک اور شخص کو اٹھانے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے،وزیر داخلہ کے بیان کےبعد اس شخص کا اٹھایا جاناحکومت اور پارلیمنٹ کے لئے پیغام ہے۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ کسی فرد، گروہ یا حکومتی ادارے کی جانب سے دھمکی پر پارلیمنٹ بہری ہے۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی نے لاپتہ افراد کے حوالے سے بل کی منظوری کا معاملہ اٹھایا تھا جس میں حکومت سے 60روز میں قانون سازی کرنے کا کہا گیا تھا۔
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پہلے فاٹا، خیبر پختوانخوا، سندھ اور بلوچستان سے لوگوں کو اٹھایا جاتا تھا، اب یہ سلسلہ اسلام آباد میں بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ کسی پانچویں شخص کی گمشدگی کی شکایت پولیس کو موصول نہیں ہوئی، وزیر داخلہ نے پانچویں شخص کی گمشدگی کی خبروں کا نوٹس لیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ خبر دینے والے رپورٹر سے رابطہ کر کے گمشدگی کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جائیں۔
چیئرمین سینیٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو4 لاپتہ افراد کے حوالے سے پیر کے روز تک پیشرفت سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

شرابی سیاست دانوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، شاہی سید


وقار ستی...سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں شراب کے معاملے پر بحث کی گئی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے تجویز دی کہ شراب پینے والے سیاست دانوں کو سزائے موت دی جانی چاہیے، چرس درویشوں کا نشہ ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سب سیاست دانوں کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاست دانوں کو الیکشن لڑنے سے پہلے ڈیکلیئر کرنا چاہیے کہ کیا کبھی شراب، چرس اور افیون پی

پاکستان نے فاٹا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا الزام مسترد کر دیا




پاکستان نے قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات سختی سے مسترد کردیے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، پاکستان کو بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کے گٹھ جوڑ اور سرگرمیوں پر شدید تحفظات ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ، فاٹا میں پاک فوج کے آپریشن کے نتائج مثبت ہیں۔
امریکی کمانڈروں اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی قبائلی علاقوں کے دورے کئے اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان مخالفانہ بیان بازی کے سلسلے کا حصہ نہیں بنے گا اور دوسروں سے بھی ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔

بلیک باکس کی رپورٹ ،کوئی حتمی چیز ثابت نہ ہوسکی




آصف بشیر چوہدری... حویلیاں میں ہوئے پی آئی اے طیارہ حادثے کے حوالے سے سیکریٹری سول ایو ی ایشن عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کی تجزیاتی رپورٹ سے کوئی حتمی چیزثابت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین تباہ شدہ پارٹس کے فرانزک تجزیے سے ہو گا،اس مفروضے کا حقیقت سے تعلق نہیں کہ ایک انجن پرواز سے قبل خراب تھا۔