Saturday, 31 December 2016

سانحہ 12مئی، ایم کیوایم کے کامران فاروقی کااعترافی بیان



امین انور...متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا۔
کامران فاروق نے بیان میں کہا کہ وہ یہ اعتراف کسی دباؤ کے بغیر ، پورے ہوش وحواس میں کر رہے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی منصوبہ بندی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کی گئی۔
کامران فاروقی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 10مئی 2007ءکو نائن زیرو پر اجلاس میں فاروق ستار، حماد صدیقی ،اعجاز شاہ، عابد چیئرمین، فرحان شبیر بھی شریک تھے۔

کامران فاروقی نے بیان میں کہا کہ اجلاس میں متحدہ قیادت کی طرف سے کامران فاروق سمیت مختلف سیکٹر انچارجز کو حکم دیا گیا کہ وکلاء کو کسی صورت میں بھی جسٹس افتخار چوہدری کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہ پہنچنے دیا جائے جبکہ جسٹس افتخار چوہدری بھی ایئرپورٹ سے باہر نہ نکل سکیں، اس کیلئے قتل عام کرو، یا پورا شہر بند کردو۔

No comments:

Post a Comment