Saturday, 31 December 2016

شام، جنگ بندی کے باوجود سرکاری فوج کی بمباری جاری



شام میں جنگ بندی کے باوجود سرکاری فوج کی باغیوں کے ٹھانوں پر بمباری اور گولہ باری جاری ہے، شامی مسلح اپوزیشن نے روس کو جنگ بندی کا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق شام کی مسلح اپوزیشن نے روس کو مہلت دی ہے کہ اگر شام کی سرکاری فوج اور حلیف ملیشیا نے مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے تک تمام حملے نہیں روکے تو جنگ بندی کا معاہدہ ختم کردیا جائے گا،ساتھ ہی تمام مسلح گروپوں کو وادی بردی میں طلب کرلیا۔
شامی اپوزیشن نے بشار الاسد کی فوج اور اس کے ساتھ لڑنے والی ملیشیاؤں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دار الحکومت دمشق کے مغربی دیہاتی علاقے وادی بُردی میں لگاتار حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔


No comments:

Post a Comment