Saturday, 31 December 2016
عراقی فوج نے اہم علاقہ داعش سے آزاد کرالیا،25 جنگجو ہلاک
عراقی فوج نے شمالی شہر موصل کے مشرقی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اور اہم علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے، داعش کے 25 جنگجو ہلاک کردئیے گئے ہیں۔
عراق سے موصول اطلاعات کے مطابق فیڈرل پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری فیصلہ کن آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 25 جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اس دوران موصل کے مشرقی حصے کے علاقے القدس الثانیہ کو کو داعش سے چھڑا لیا گیا ہے، عراقی فوج کو داعش جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنہ ہے جبکہ جگہ جگہ بچھائی گئی بارودی سرنگیں عراقی فوج کی پیش قدمی کی راہ ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment