حامد شیخ...حیدرآباد میں منعقد ہونے والے پاک سرزمین پارٹی کے جلسے میں
وہ تمام رنگ نظر آئے جو سیاسی جماعت کے جلسوں میں ہوتے ہیں،کہیں پارٹی
ترانوں پر رقص ہوا تو کہیں مخصوص نعروں کا استعمال کیاگیا، خوب گہما گہمی
نظر آئی۔
پی ایس پی کے جلسے میں بڑوں، بوڑھوں، جوان اور خواتین پر مشتمل ہر عمر
کے لوگ شریک تھے،لوگ ریلیوں کی شکل میں جوق در جوق جلسہ گاہ کی جانب گامزن
نظر آئے۔
معذور افراد نے بھی جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائی، جگہ جگہ قومی پرچوں کی بہار دیکھی گئی، اندرون سندھ سے جلسے میں شرکت کے لیے آنیوالے قافلوں میں شامل افراد کا جوش و جذبہ دیدنی تھا جو وطن پرستی کے نعرے لگاتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہوئے۔

جلسے میں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی بیگمات نے بھی شرکت کی، ’جیونیوز‘ سے گفتگو میں انہوں نے تبدیلی کی امید کا اظہار کیا۔
جلسے میں شامل کچھ خواتین ہاتھوں میں مہندی رچا کر شامل ہوئیں تو کچھ نے پاکستانی پرچم کے رنگوں والے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے ۔
جلسے کے لیے سیکیورٹی کے بھی خاص انتظامات کیے گئے تھے، خواتین پولیس
کمانڈوز بھی ہاتھوں میں بھاری بندوقیں تھامے فرائض انجام دیتی رہیں۔
No comments:
Post a Comment