Thursday, 5 January 2017
شاہ رخ اورپریانکا ٹوئٹرپرسب سے زیادہ زیربحث
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا یوں تو اداکاری کے حوالے سے دنیا بھر میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں تاہم اب یہ دونوں فنکا ر ٹوئٹر پر بھی خاصے مقبول نظر آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ او ر پریانکا 2016میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے فنکار بن گئے ہیں تاہم اس فہرست میں پہلے نمبرپراداکار شاہ رخ ، دوسرے نمبر پر سلمان خان، تیسرے نمبر پر ورن دھون، چوتھے نمبر پر اکشے کمارجبکہ پانچویں نمبر پر بگ بی امیتابھ بچن نے جگہ بنائی۔
ٹاپ ٹین فہرست میں ریتک روشن، سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر، اجے دیوگن اوررنویرسنگھ بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اداکاراؤں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبرپرپریانکا چوپڑا، دوسرے نمبرپرعالیہ بھٹ، تیسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، چوتھے نمبر پر انوشکا شرما اورپانچویں نمبر پر شردھا کپور نے جگہ بنائی ہے جبکہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں کاجول، جیکولن فرنینڈس، پرینیتی چوپڑا، سونم کپوراورسنی لیون شامل ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment