Sunday, 8 January 2017

ایپل نے چائنا ایپ اسٹور سےنیویارک ٹائمز کی ایپ کو ہٹا دیا



چینی حکام کی درخواست پر ٹیکنالوجی کی معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے چائنا ایپ اسٹور سے اخبار نیویارک ٹائمز کی ایپ کو ہٹا لیا ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ انھیں یہ بتایا گیا تھا کہ یہ ایپ چینی قواعد و ضوابط کے منافی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گيا کہ اس سے کن اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اخبار کا موقف ہے کہ چینی قارئین کو آزادانہ نیوز کوریج تک رسائی سے روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، چین میں مغربی میڈیا کے مواد کو پابندیوں کا سامنا رہتا ہے۔

No comments:

Post a Comment