Saturday, 7 January 2017

پاک فوج کے تحت لواری اسنو جیپ ریلی



اپر دیر میں پاک فوج کے زیر اہتمام لواری اسنو جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ،ریلی کل لواری ٹنل میں اختتام پذیر ہوگی۔
اپر دیر سے لواری ٹنل تک پاک فوج کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں 50سے زائد جیپوں کے 70ڈرائیورز اور ملک بھر سے آئے سیاح حصہ لے رہے ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے ریلی کے شرکاء کا ڈھول کی تھاپ پر پُرجوش استقبال کیا، بارش اور سخت سردی کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد ریلی دیکھنے موجود تھی۔
ریلی کل شام لواری ٹنل پر ختم ہوگی، جہاں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے

No comments:

Post a Comment