وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد کے تمام مینوئل اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دےدی ہے ۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 47ہزار مینوئل آرمز لائسنس موجود ہیں، اسلحہ لائسنسوں کا تمام ریکارڈ مرحلہ وار کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

No comments:
Post a Comment