Friday, 6 January 2017

سندھ یونیورسٹی، مردہ پائی گئی طالبہ کیس کا ملزم گرفتار



سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی طالبہ کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے،طالبہ نائلہ رند کی ہلاکت کے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی خادم رند کے مطابق پکڑا گیا شخص 30 لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسا چکا ہے اور جرم کا اعتراف کرچکا ہے،یہ پیشہ ورمجرم ہے،جولڑکیوں کو بلیک میل کرتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے لڑکی کی لاش کا پوسٹمارٹم کرایا گیا تاہم اس کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے،اہلخانہ تفتیش سے مطمئن ہیں۔
ڈی آئی جی خادم رند نے بتایا کہ موبائل ڈیٹا سے پتا چلا ہے کہ ملزم نائلہ رند سے رابطے میں تھا۔

واضح رہے کہ سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ رند کی یکم جنوری کو ہاسٹل میں پھندالگی لاش ملی تھی۔

No comments:

Post a Comment