Thursday, 5 January 2017
زرداری، بلاول کمبی نیشن ن لیگ کی نیند اڑا دے گا، بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ این اے 204 سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گے، سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا کمبی نیشن پارلیمنٹ میں ہوگا تو ن لیگ والوں کی نیند اڑ جائے گی۔
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے مزارپرحاضری دی اور فاتحہ خوا نی کی۔ بلاول بھٹو پیپلز ڈاکٹرز فورم کی جانب سے لگائے گئے گڑھی خدا بخش میں آئی کیمپ بھی پہنچے اورمریضوں سے ملاقات کی ۔
بلاول بھٹو نےجناح باغ لاڑکانہ میں بیگم نصرت بھٹو ملٹی پرپز ہال اینڈ وومن لائبریری کا افتتاح اور اپنے شہید ناناکی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر مختصرخطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا کمبی نیشن ن لیگ کی نیند اڑادے گا۔
بلاول نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے این اے 204 بیگم نصرت بھٹو کی نشست سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنا ہے، انشاء اللہ بائی الیکشن ہوگا، آپ کی مدد اور ووٹوں سے بی بی کا بیٹا پارلیمنٹ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری موومنٹ کا آغاز ہوگا، ہم پارلیمنٹ میں بھی ہوں گے سڑکوں پر بھی ہوں گے، اپنا 4 مطالبات جمہوری احتساب اس تخت شریف خاندان سے لیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment