Monday, 12 December 2016

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

ریاض حسین...چیئرمین تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پانامہ لیکس سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے مطابق چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔ اجلاس میں اراکینِ اسمبلی شرکت کریں گے۔
اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، جبکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment