Monday, 26 December 2016

مفاہمت کی بات نوازشریف نے مثبت جواب نہیں دیا ، منظور وسان



وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ہمیشہ مفاہمت کی بات کی ،لیکن نواز شریف نے مثبت جواب نہیں دیا، شہید بی بی کی برسی کے موقع پر کل اہم فیصلے ہو ں گے۔
سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو میں منظوروسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری انداز میں حکومت کےخلاف تحریک چلائےگی،ہم چاہتے ہیں الیکشن 2018 ءمیں ہوں،لیکن الیکشن 2017ءمیں ہوسکتے ہیں۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ سردی کاموسم ہے خواب بھی آئیں گے اورہلچل بھی ہوگی۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی سکھر ایئرپورٹ پہنچے توبی بی قتل کیس پر بات کی ، ان کاکہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر کا قتل کیس درست سمت میں جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کو واپس لاناسندھ حکومت کے اختیار میں نہیں ،مشرف کے واپسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے،انٹرل پول کے ذریعے رحمان بھولا کو لایاگیا تو مشرف کو کیوں نہیں۔

No comments:

Post a Comment