Wednesday, 28 December 2016

برآمد شدہ رقم کی حوالگی کیلئے رینجرز کا عدالت سے رجوع.



امین انور...رینجرز نے گولی مار سے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رقم کی حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو رینجرز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے رینجرز کی جانب سے دائر درخواست واپس کرتے ہوئے حکم دیا کہ مذکورہ رقم کی حوالگی کے لیے متعلقہ کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے درخواست دائر کی جائے کیونکہ کے تفتیشی افسر نے مستقبل میں کیس کی پیروی کرنی ہے ۔
گولی مار میں رینجرزنے کارروائی کے دوران منشیات فروش کے گھرسے ایک کروڑ 70 لاکھ 5 ہزار روپے کی رقم برآمد کی تھی۔

رینجرز کے اسپیشل پیراسیکیوٹرنے مؤقف اختیار کیاکہ رقم چوری یا گم ہونے کا خدشہ ہے، اسے ہائیکورٹ کے ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔

No comments:

Post a Comment