Monday, 26 December 2016
چینی کمپنیوں کی پاکستان اسٹاک کے شیئر کی خریداری بہتر رجحان کا اشارہ
ریاض اینڈی...پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد شیئر چین کے تین ٹریڈنگ ایکس چینجز نے خرید لئے، اس خریداری کے حوالے سے اندازے ہیں کہ یہ رجحان مستقبل میں بہتر ثابت ہوگا۔
گذشتہ چند برسوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، یہ سال بھی بہت اچھا رہا ہے اور آنے والا سال بھی اچھا رہنے کی امید ہے لیکن کاروبار کی جانے والی مصنوعات، ٹرانسپیرنسی، ٹیکنالوجی کے استعمال اور کاروباری حجم کے معاملے میں پی ایس ایکس خطے کی دیگر مارکیٹوں سے پیچھے ہے۔
اس سرمایہ کاری کے بعد یہ بھی ممکن ہے کہ شنگھائی، شینجن اسٹاک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئر کاروبار کے لیے پی ایس ایکس میں جبکہ پی ایس ایکس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئرز چین میں کاروبار کیلئے پیش کئےجائیں۔
چین کی کسی بھی ملک کے اسٹاک کیلئے یہ اپنے نوعیت کی پہلی سرمایہ کاری ہے، اس لئے خیال ہےکہ یہ ڈیل چین کیلئے دنیا کی دیگر اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاری کا پہلا قدم ہوگی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment