Friday, 23 December 2016

پاک ڈیٹا کام کے سربراہ کی برطرفی کیخلاف حکم امتناع خارج


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے پاک ڈیٹا کام کے سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ ارشد کیانی کی برطرفی کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا۔
فیصلے کے بعد سید ابرار حسین نے ادارے کے نئے سربراہ کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد کیانی کی برطرفی کے خلاف حکم امتناع دے رکھا تھا جو خارج کر دیا گیا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ نئے بنچ کی تشکیل کے لیے واپس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ ارشد کیانی کو اس نکتے پر دو دسمبر کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھاکہ وہ تین سال کی مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجود چارج نہیں چھوڑ رہے۔

No comments:

Post a Comment