افضل ندیم ڈوگر...سابق صدر آصف زرداری بیرون ملک تقریباً ڈیڑھ سال بعد
وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ خصوصی طیارے کی پرواز بی ٹی پی 555 کے ذریعے
کراچی پہنچے ہیں۔
ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رحمٰن ملک، بابر اعوان سمیت 7 اہم رہنما بھی کراچی پہنچے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سےرائےونڈکی الٹی گنتی
شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک زرداری سب پربھاری ہے۔‘
آصف علی زرداری کی آمد سے قبل اولڈ ٹرمینل پرپیپلز پارٹی کے کارکنوں
میں اس وقت بے نظمی دیکھنے میں آئی جب جانثاران پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو
اسٹیج کے قریب بیٹھنے سے روک دیا۔

No comments:
Post a Comment