Wednesday, 28 December 2016

نوشہروفیروز: بس اور ٹرک میں تصادم، 15افراد زخمی



نوشہروفیروز کے قریب کراچی سے رحیم یار خان جانے والی باراتیوں کی بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین، بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس، ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔



ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال گمبٹ منتقل کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کوٹری کبیر کے قریب پیش آیا ہے۔

No comments:

Post a Comment