Friday, 16 December 2016

آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، تمام دہشت گرد شہریوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور قتل میں ملوث تھے ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں باچا خان یونیورسٹی، پریڈ لین مسجد پر حملہ اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والوں میں لطیف اللہ محسود، عرفات، واحد علی ، عبدالرحمان اور میاں سید رحیم ،نور محمد ،شیر علی ،قاسم شاہ،عثمان اوروقار فیصل شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد 325معصوم انسانی جانوں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ ان کی کارروائی میں 366افراد زخمی بھی ہوئے

No comments:

Post a Comment